پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے تحت شہداء کارساز کی تقریب 17 اکتوبر کو ہوگی

اکتوبر کو صبح 10بجے شہدائوں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی جائیگی، شہدا کی قبروں پر حاضری دی جائیگی کتوبر کو مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے سلسلے میں پیپلز سیکریٹریٹ میں قرآن خوانی اور تعزیتی پروگرام منعقد کیا جائے گا

جمعہ 6 اکتوبر 2017 00:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا اجلاس قائم مقام صدر راجہ عبدالرزاق بلوچ کی صدارت میں پیپلز سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں خصوصی طور پر پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے شرکت کی۔ اجلاس میں 17اکتوبر کو شام 6بجے شہدا کارساز پر تقریب کا آغاز ہوگا۔ 18اکتوبر کو صبح 10بجے شہدائوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی جائے گی اور شہدا کی قبروں پر حاضری دی جائے گی۔

22 اکتوبر کو مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے سلسلے میں پیپلز سیکریٹریٹ میں قرآن خوانی اور تعزیتی پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ اجلاس میں پی پی پی کراچی کے جنرل سیکریٹری ایم پی اے سعید غنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے شہدائوں کی قربانیوں اور ان کی جدوجہد جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں اور ہر حال میںیہ جدوجہدجاری رکھے گے اور شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے دشمن جتنا چاہئیں خون بہا لیں ہم اپنے شہیدوں کے خون کو مشعل راہ بنا کر پاکستان کی ترقی اور عوامی فلاح وبہبود کیلئے کام کرتے رہیں گے۔اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی و سیکریٹری اطلاعات کراچی ڈویژن شہلا رضا، مرزا مقبول، سردار خان، امان اللہ محسود، ذوالفقار قائم خانی، شکیل چوہدری، نوید بھٹی، عابد ستی، اقبال ساند، خلیل ہوت، لیاقت آسکانی، جاوید شیخ، ظفر صدیقی، ایم پی اے ساجد جوکھیو، لالہ عبدالرحیم، کرم اللہ وقاصی، دل محمد، علی احمد جان، چوہدری اصغر آرائیں، وقاص شوکت، شہزاد مجید، جانی میمن، میر عباس تالپور، آصف خان، ایم پی اے شاہینہ شیر علی بلوچ، قاضی بشیر ایڈوکیٹ اور شہدا کمیٹی کے آصف راہی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ پی پی پی کراچی ڈویژن کے صدر ڈاکٹر عاصم حسین بروز جمعہ 6اکتوبر 11بجے کراچی ایئر پورٹ پہنچ رہے ہیںجنہیں خوش آمدید کہنے کیلئے کراچی ڈویژن اورڈسٹرکٹ ذمہ داران اور کارکنان بھرپور تعداد میں شرکت کرینگے۔