بڑے لوگ کانوں کے کچے ہوتے ہیں ، میر ظفر اللہ جمالی

کچھ وزیروں اور مشیروں نے نواز شریف کے کان بھرے ہیں ، سابق وزیراعظم ترمیمی بل میں ختم نبوت حلف نامہ سیاسی کھیل تھا،ڈان لیکس میں ذمہ داران کوسزانہیں ملی شریف برادران سے گزارش ہے کہ عزت دیں گے توعزت دوں گا،اداروں سے لڑائی نہ کریں ،ادارے مضبوط کریں لڑائی ہوتومرنے والے نہیں بچنے والے گنے جاتے ہیں، گفتگو

جمعہ 6 اکتوبر 2017 00:32

بڑے لوگ کانوں کے کچے ہوتے ہیں ، میر ظفر اللہ جمالی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2017ء) سابق وزیراعظم ظفراللہ جمالی نے کہاہے کہ کچھ وزیروں اورمشیروں نے نوازشریف کے کان بھرے ہیں ،بڑے لوگ کانوں کے کچے ہوتے ہیں ،ترمیمی بل میں ختم نبوت حلف نامہ سیاسی کھیل تھا،ڈان لیکس میں ذمہ داران کوسزانہیں ملی،شریف برادران سے گزارش ہے کہ عزت دیں گے توعزت دوں گا،اداروں سے لڑائی نہ کریں ،ادارے مضبوط کریں لڑائی ہوتومرنے والے نہیں بچنے والے گنے جاتے ہیں۔

جمعرات کے روزنجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے سابق وزیراعظم میرظفراللہ جمالی مسلم لیگ ن کے صدرپرخوب برسے ۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف نے کہاتھاکہ عدالتی فیصلے مانیں گے ،نوازشریف بدلے نہیں ہیں بلکہ جوں کے توں ہیں ،نوازشریف اداروں کونہ چھوڑیں ۔ظفرجمالی نے کہاکہ پاکستان کی سیاست میں چٹکلے سناکرعوام کی نبض جانی جاتی ہے ،سیاست میں ایسے کھیل ہوتے رہتے ہیں ،ختم نبوت قانون حلف نامے میں ترمیم بھی ایک سیاسی کھیل تھا۔

(جاری ہے)

اگرشورنہ مچتاتواللہ اللہ خیر،حکومت نے ترمیم واپس نہیں لینی تھی ۔انہوںنے کہاکہ ختم نبوت قانون پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ڈان لیکس میں ذمہ دارلوگوں کوسزانہیں ملی ،کہنے کواسمبلی میں بہت کچھ کہہ سکتاتھالیکن ایک طوفان اٹھ جاتااس لئے خاموش رہا،بیمارتھاختم نبوت معاملے پراسمبلی گیا۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ شریف برادران سے گزارش ہے کہ عزت دیں گے توعزت دوں گا،اداروں سے جنگ نہ کریں ،انہیں مضبوط کریں ہرادارہ اپنی حدودمیں رہ کرکام کرے تومسائل نہیں ہوتے ،کوئی ادارہ حدسے تجاوزنہ کرے ،تیسری دنیاکے ممالک میں فوج بہت مضبو ط ہوتی ہے ۔

نوازشریف کے کچھ وزراء اورارکان نے ان کے کان بھرے ،نوازشریف کواپنی پڑی ہوئی تھی کہ ان کاکیاہوگا،بڑے آدمی کان کے بہت کچے ہوتے ہیں ۔شریف برادران کومشورے دیکرمیں نے اپنافرض پوراکیاہے ۔اداروں سے لڑائی کرنی ہوتوآنے والے زیادہ اوربچانے والے کم ہوتے ہیں ۔لڑائی ہوتومرنے والے نہیں بچنے والے گنے جاتے ہیں اداروں سے لڑائی نہ کریں ،اداروں کومضبوط کریں ،ظفراللہ جمالی نے کہاکہ جمہوریت میں جمہوریت ہونی چاہئے ،منافقت ہرگزنہیں ہونی چاہئی۔