ناکام بزنس مین نواز شریف نااہل سیاستدان ثابت ہوئے،ریاستیں اتنی کمزور نہیں ہوتیں جنہیں نااہل یرغمال بنا لیں،

حلف نامہ میں تبدیلی کا دفاع کرنے والے وزیر قانون مستعفی ہو جائیں جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور کااجلاس سے خطاب

جمعہ 6 اکتوبر 2017 00:49

ناکام بزنس مین نواز شریف نااہل سیاستدان ثابت ہوئے،ریاستیں اتنی کمزور ..
اسلام آبا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 اکتوبر2017ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ ناکام بزنس مین نواز شریف نااہل ثابت ہوئے، اب وہ مان لیں کہ سیاست، ریاست ان کے بس کی بات نہیں، یہ بدقسمتی ہے کہ جس شخص کو ان کے والد گرامی میاں شریف اپنے کاروباری دفتر میں گھسنے نہیں دیتے تھے وہ پاکستان کے سیاہ و سفید کا مالک بنا ہوا ہے۔

اشرافیہ نے سیاست میں تشدد ، الزام تراشی، کردار کشی، کرپشن ،سازشی کلچر اور انتہا پسندی کو داخل کیا، اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کے کھلے اور چھپے ہوئے دشمنوں کے چہروں سے نقاب ہٹا دیا جائے اور ان کے کیے کی سزائیں دی جائیں۔وہ جمعرات کو منہاج القرآن علماء کونسل کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں شریک علامہ فرحت حسین شاہ، علامہ امداد اللہ قادری، میر آصف اکبر نے کہا کہ حلف نامہ کے خلاف سازش اسلامیان پاکستان نے بے نقاب کی اس سازش کے پکڑے جانے کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو قوم سے معافی اور وزیر قانون جو آخری وقت تک اس تبدیلی کا دفاع کرتے رہے انہیں فی الفور مستعفی ہو جانا چاہیے ۔

(جاری ہے)

علماء نے کہا کہ ن لیگ والے پاکستان کے اسلامی جمہوری تشخص اور نظریہ پاکستان کے دشمن ہیں۔نواز شریف غیر ملکی آقائوں کے ہاتھ میں کھیل رہے ہیں، ان کی سوچ اور نظریہ صرف اور صرف اقتدار ہے اور اقتدار بھی ناجائز دولت اور اثاثوں کو بچانے کیلئے اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ میں بیٹھے ہوئے تمام وزراء سے ختم نبوت پر یقین کا ازسر نو خصوصی حلف لیا جانا چاہیے۔ ایسا لگتا ہے کہ کابینہ میں کچھ کالی بھیڑیں چھپی ہوئی ہیں جنہوں نے حکومتی انتشار کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حلف نامہ میں ترمیم کر ڈالی۔