صوبہ بھر میں شیشہ حقہ کے استعمال پر پابندی عائد

جمعہ 6 اکتوبر 2017 01:47

فیصل آباد۔5 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2017ء) ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت صوبہ بھر میں ہوٹلز ‘ ریسٹورنٹس ‘ پارکس ‘ کیفے ‘ کلبز اور دیگر عوامی مقامات پر شیشہ / حقہ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میںجاری ہونے والے احکامات کے مطابق شیشہ / حقہ کے استعمال سے نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہو رہی ہے جس کی وجہ سے ان کی صحت متاثر ہونے کے علاوہ دیگر سماجی مسائل پیدا ہو رہے ہیں لہذا ضروری ہے کہ شیشہ / حقہ پینے پر ٖفوری پابندی عائد کی جائے اس ضمن میں قانون شکنی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :