Live Updates

تحریک انصاف نے نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا

سپریم کورٹ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی جارہی ہے‘ سابق وزیر اعظم نے عدالت کو ہر تاریخ پر پیشی کی تحریری یقین دہانی کرائی ہے ،تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 6 اکتوبر 2017 14:19

تحریک انصاف نے نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ سپریم کورٹ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی جارہی ہے‘ نواز شریف نے عدالت میں لکھ کر دیا ہے کہ وہ ہر تاریخ پر پیش ہونگے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یہاں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا کہ نواز شریف نے عدالت میں لکھ کر دیا ہے کہ ہر تاریخ پر پیش ہوں گا اس لئے نواز شریف نے مچلکے جمع کرائے ہیں۔ نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ سپریم کورٹ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی جارہی ہے احتساب عدالت کو چھ ماہ میں کارروائی مکمل کرنی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات