نیدرلینڈ کی طالبہ کا انوکھا احتجاج،چھیڑچھاڑکرنیوالوں کے ساتھ سیلفی

میں اسے نظر انداز نہیں کر سکتی تھی کہ کوئی مرد جو چاہے وہ کرے ،تصاویر انسٹاگرام پر اپ لوڈ کردیں،ناواکی گفتگو

جمعہ 6 اکتوبر 2017 15:52

ایمسٹرڈیم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2017ء) دنیا بھر میں خواتین کو ہراساں کیے جانے کے واقعات عام ہیں لیکن نیدر لینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم کی ایک طالبہ ناوا جینسما نے اپنے احتجاج کا انوکھا انداز اپنایا۔ناوا جینسما نے سڑکوں پر اٴْن کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے ساتھ سیلفی لی اور اٴْسے انسٹا گرام پر شیئر کیا۔غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق 20 سالہ طالبہ نے بتایا کہ سڑک پر چلتے ہوئے اجنبی اٴْن کے ساتھ مختلف طریقے سے پیش آئے، جیسے انھیں دیکھ کر سیٹی بجانا، جنسی تعلق کی دعوت دینا اور ہاتھ پکٹر کر روکنا وغیرہ۔

انھوں نے بتایا کہ مجھے نہیں پتا تھا کہ اگر کوئی پکڑ لے تو کیا کرنا چاہیے۔ اگر میں مزاحمت کرتی تو صورتحال مزید خراب ہو سکتی تھی۔

(جاری ہے)

میں بہت خوف زدہ تھی۔ناوا نے کہاکہ میں اسے نظر انداز نہیں کر سکتی تھی کیونکہ یہ بہت عجیت سی بات ہے کہ کوئی مرد جو چاہے وہ کرے۔اس لیے ناوا نے چھیڑ چھاڑ کرنے والے افراد کے ساتھ سلیفی لینے کی اجازت لی۔ وہ کہتی ہیں کہ ان میں سے کئی افراد نے اپنے ساتھ سیلفی لینے پر فخر محسوس کیا۔

ناوا نے انھیں یہ نہیں بتایا کہ وہ سلفیاں کیوں لے رہی ہیں۔ناوا کا کہنا تھا کہ وہ مرددوں کو 'شرمندہ' کرنا نہیں چاہتی بلکہ وہ صرف اپنا موقف واضح کرنا چاہتی ہیں۔ناوا کہتی ہیں کہ اگر یہ افراد مجھے انسٹا گرام سے تصاویر ہٹانے کے لیے کہیں گے تو میں انھیں ہٹا دوں گی کیونکہ میں اٴْن زندگی تباہ نہیں کرنا چاہتی۔یہ ایک آئینے کی مانند ہے، اٴْنھوں نے تمام افراد کے سامنے سڑک پر میری نجی زندگی میں مداخلت کی ہے اسی لیے میں اٴْن نجی زندگی میں مداخلت کر رہی ہوں۔

متعلقہ عنوان :