استنبول میں امریکی قونصل خانے کے ملازم کی گرفتاری پر واشنگٹن کی تشویش

کارکن کو امریکا میں مقیم ترک مبلغ فتح اللہ گولن کی تحریک کے ساتھ مبینہ رابطوں کے باعث گرفتار کیا گیا،ترک حکام

جمعہ 6 اکتوبر 2017 16:07

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2017ء) امریکی حکومت نے کہا ہے کہ اسے ترک شہر استنبول میں اپنے قونصل خانے کے ایک مقامی ملازم کی گرفتاری پر شدید تشویش ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے مطابق یہ بات انقرہ میں امریکی سفارت خانے کے جاری کردہ ایک بیان میں کہی گئی۔ ادھر ترک حکام نے کہاکہاس سفارتی کارکن کو امریکا میں مقیم ترک مبلغ فتح اللہ گولن کی تحریک کے ساتھ مبینہ رابطوں کے باعث گرفتار کیا گیا۔ ترک حکومت گولن کو گزشتہ برس کی ناکام فوجی بغاوت کا ذمے دار قرار دیتی ہے۔ گولن اپنے خلاف اس الزام کو مسترد کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :