میرا اکشے کمار اور سلمان خان کے ساتھ چھوٹی سکرین پر کوئی مقابلہ نہیں ہے، شاہ رخ خان

جمعہ 6 اکتوبر 2017 17:15

میرا اکشے کمار اور سلمان خان کے ساتھ چھوٹی سکرین پر کوئی مقابلہ نہیں ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ ان کا اکشے کمار اور سلمان خان کے ساتھ چھوٹی سکرین پر کوئی مقابلہ نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ چھوٹی سکرین پر ’’ٹیڈ ٹاکس انڈیا نئی سوچ‘‘ کر رہے ہیں لیکن ان کا اکشے کمار اور سلمان خان کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں ہے ۔وہ دونوں بھی اپنے شو بخوبی کر رہے ہیں ۔سلمان خان’’بگ باس11‘‘ اور اکشے کمار ’’دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج ‘‘ میں بطور جج کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک دوسرے کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں ہے ۔