وزارتوں کے ذیلی اور آئینی اداروں کے ملازمین کو رہائش گاہوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے سمری وزیراعظم کو ارسال کی گئی ہے‘

اسلام آباد میں سیکرٹریٹ کے نئے بلاک کی عمارت کا تعمیراتی کام 30 جون 2018ء کو مکمل ہوگا ْوفاقی وزیر مکانات و تعمیرات اکرم خان درانی کا قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران جواب

جمعہ 6 اکتوبر 2017 17:30

وزارتوں کے ذیلی اور آئینی اداروں کے ملازمین کو رہائش گاہوں کی الاٹمنٹ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر مکانات و تعمیرات اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ وزارتوں کے ذیلی اور آئینی اداروں کے ملازمین کو رہائش گاہوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے سمری وزیراعظم کو ارسال کی گئی ہے‘ اسلام آباد میں سیکرٹریٹ کے نئے بلاک کی عمارت کا تعمیراتی کام 30 جون 2018ء کو مکمل ہوگا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے بتایا کہ نئے بلاک کی تعمیر کا کام 2007ء میں شروع ہوا تھا جو آئندہ سال جون میں مکمل ہوگا۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ وزارتوں کے ذیلی اور آئینی اداروں کے ملازمین کو سرکاری رہائش گاہوں کی الاٹمنٹ جلد شروع ہونے کی توقع ہے‘ اس بارے میں سمری وزیراعظم کو ارسال کی جاچکی ہے۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ معاملہ جلد از جلد حل ہو جائے۔