ایئرمارشل فاروق حبیب کو پاک فضائیہ کا نائب سربراہ مقررکردیا گیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 6 اکتوبر 2017 18:23

ایئرمارشل فاروق حبیب کو پاک فضائیہ کا نائب سربراہ مقررکردیا گیا
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 اکتوبر2017ء ) : ایئرمارشل فاروق حبیب کو پاک فضائیہ کا نائب سربراہ مقررکردیا گیا ہے،ایئرمارشل فاروق حبیب نے ڈی پی برانچ میں جون 1982ء میں کمیشن حاصل کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فضائیہ کا نائب سربراہ ایئرمارشل فاروق حبیب کو مقررکردیاگیاہے۔فاروق حبیب ایئروار کالج ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔

(جاری ہے)

آپ نے اسٹریٹجک اسٹڈیز میں ڈگریاں حاصل کررکھی ہیں۔ایئرمارشل فاروق حبیب نے کمانڈنٹ ایئروارکالج فیصل آبادتعینات رہے۔ فاروق حبیب کوستارہ امتیاز ملٹری اور ہلال امتیازملٹری سے بھی نوازاجا چکا ہے۔ایئرمارشل فاروق حبیب نے سعودی عرب میں سپرمشتاق کی کمان بھی سنبھالی تھی۔ایئرمارشل فاروق حبیب ڈپٹی چیف آف ایئرسٹاف ٹریننگ ،ڈائریکٹرآپریشنز ،اسسٹنٹ ایئرسٹاف سیفٹی کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :