غیر قانونی طور پر ایل پی جی گیس ری فلنگ کرنے والے 3افراد کیخلاف مقدمات درج

جمعہ 6 اکتوبر 2017 17:35

ساہیوال۔6 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2017ء) ساہیوال کے مضافاتی علاقوں میں غیر قانونی طور پر ایل پی جی گیس ری فلنگ کرنے والے 3ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے 2 افراد کوگرفتار کرلیا گیا ،تفصیلات کے مطابق 120/9-Lمیں محمداشتیاق اور 116/9Lمیں محمدرمضان غیر قانونی طور پر ایل پی جی گیس ری فلنگ کررہے تھے کہ پولیس نے اطلاع ملنے پر دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ لالہ زار کالونی میںمحمدرفیق کو غیر قانونی طور پر ایل پی جی گیس ری فلنگ کرتے ہوئے سول ڈیفنس آفیسر وقار اکبر نے پکڑ ا لیکن ملز م فرار ہو گیا ،پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :