ائیر مارشل فاروق حبیب کو پاک فضائیہ کا نائب سر براہ مقرر کر دیا گیا

جمعہ 6 اکتوبر 2017 19:26

ائیر مارشل فاروق حبیب کو پاک فضائیہ کا نائب سر براہ مقرر کر دیا گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 اکتوبر2017ء) حکومت نے ائیر مارشل فاروق حبیب کو پاک فضائیہ کا نائب سر براہ مقرر کر دیا۔ ائیر مارشل فاروق حبیب نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میںجون1982 میں کمیشن حاصل کیا۔اپنے شاندارکیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر سکواڈرن اورآپریشنل ائیر بیس کی کمانڈکی۔ آپ کمانڈنٹ ائیر وار کالج( فیصل )بھی تعینات رہے۔

آپ نے سعودی عرب میں پاک فضائیہ کے سٴْپر مشا ک طیاروں کے دستے کی کمان کے فرائض بھی سر انجام دئیے۔

(جاری ہے)

آپ ائیر ہیڈکوارٹرز میںڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز، اسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف (سیفٹی) ڈپٹی چیف آف ائیرسٹاف (ٹریننگ) اور ڈپٹی چیف آف ائیرسٹاف (پرسنیل)کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ آپ ایک کوالیفائیڈ فلائنگ انسڑکٹرہونے کے علاوہ کمبیٹ کمانڈر سکول،ائیر وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے بھی فارغ التحصیل ہیں۔ آپ نے سٹریٹیجک سٹڈیز اور ڈیفنس اینڈ سٹر یٹیجک سٹڈیز میںماسٹر ڈگریاں حاصل کی۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹریملٹری)سے نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :