حکومت پاکستان نے ائیر مارشل فاروق حبیب کو پاک فضائیہ کا نائب سربراہ مقرر کر دیا

جمعہ 6 اکتوبر 2017 19:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2017ء) حکومت پاکستان نے ائیر مارشل فاروق حبیب کو پاک فضائیہ کا نائب سربراہ مقرر کر دیا۔ جمعہ کو پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایئر مارشل فاروق حبیب نے پاکستان ایئر فورس کی جی ڈی پی برانچ میںجون1982 میں کمیشن حاصل کیا۔اپنے شاندارکیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر سکواڈرن اورآپریشنل ائیر بیس کی کمانڈکی۔

وہ کمانڈنٹ ائیر وار کالج( فیصل )بھی تعینات رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سعودی عرب میں پاک فضائیہ کے سُپر مشا ک طیاروں کے دستے کی کمان کے فرائض بھی سر انجام دئیے۔ وہ ایئر ہیڈکوارٹرز میںڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز، اسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف (سیفٹی) ڈپٹی چیف آف ایئر سٹاف (ٹریننگ) اور ڈپٹی چیف آف ائیرسٹاف (پرسنیل)کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ وہ ایک کوالیفائیڈ فلائنگ انسڑکٹرہونے کے علاوہ کمبیٹ کمانڈر سکول،ائیر وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے بھی فارغ التحصیل ہیں۔ انہوں نے سٹریٹیجک سٹڈیز اور ڈیفنس اینڈ سٹر یٹیجک سٹڈیز میںماسٹر ڈگریاں حاصل کیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹریملٹری)سے نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :