مسلم غیرمسلم،واجب القتل اور جہاد کا تعین کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے،احسن اقبال
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 6 اکتوبر 2017 19:21
(جاری ہے)
حلف نامے میں ترمیم کی غلطی کا معاملہ حل ہوگیاہے۔انتخابی اصلاحاتی بل میں کچھ خفیہ نہیں تھا۔
انتخابی اصلاحاتی بل تمام لوگوں کی مشاورت سے بنایا۔انہوں نے کہاکہ ہم مسلمان ہیں ،ختم نبوت ہمارے ایمان کاحصہ ہے۔تاہم اس معاملے پر نفرت کابیج بونے والے شرارت کررہے ہیں۔ سوشل میڈیا پرسیاسی ایجنڈے کوپروان چڑھانے کیلئے مہم چلائی جارہی ہے۔سوشل میڈیا پرشرپسند عناصرنے پروپیگنڈا کیا۔انہوں نے کہاکہ تین چیزوں کافیصلہ کرناریاست کی ذمہ داری ہے۔کون مسلمان یاغیرمسلم ہے اس کی ذمہ داری ریاست کی ہے۔قادیانیوں کوغیرمسلم فتوے سے نہیں بلکہ قانون بناکرغیرمسلم کیا گیا ہے۔پارلیمنٹ میں قادیانیوں کوقانون بنا کرغیرمسلم قراردیا گیا۔ فتوؤں ،گلی محلوں یا سوشل میڈیا پریہ فیصلے نہیں کیے جاسکتے۔دوسری چیزکون واجب القتل ہے یہ فیصلہ بھی ریاست نے کرناہے۔یہ فیصلہ بھی گلی محلوں میں فتویٰ جاری کرکے نہیں کیا جاسکتا۔ تیسری چیزجہاد کا اعلان کرنا بھی اسلامی ریاست کا کام ہے۔اگریہ پرمٹ بھی گلی محلے یامساجد میں مولویوں کوفتوے لگانے کا دے دیا جائے، توپھر آگ اور خون کاکھیل شروع ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ گلی محلوں میں کفرکے فتوؤں سے انتشارپیدا ہوگا۔ پھرہمیں دہشتگردوں کی ضرورت نہیں بلکہ ہم خود ہی آگ اور خون کا کھیل کھیلنے کیلئے کافی ہوں گے۔احسن اقبال نے کہاکہ پاکستان کوپرامن بنانے کیلئے ہم سب کوذمہ درانہ کرداراداکرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ اسلام،اللہ اور حُب رسول ﷺسے تعلق کوثابت کرنے کیلئے ہمیں کسی سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں۔اس حوالے سے حدیث بھی ہے کہ اگرکوئی کسی کی جنت یاجہنم کافیصلہ کرنے لگیں تودنیاوالے سب کودوزخ بھیج دیں۔انہوں نے کہاکہ علماء کرام کافرض ہے کہ ایسے غیرذمہ درانہ عناصراورہتھکنڈوں کی سرکوبی کریں جن سے نفرتیں پیدا ہوں،نفرتوں کے تاجروں سے ملک کومکمل آزاد کروانا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
-
جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.