نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں بحریہ ٹائون کی جانب سے اتوار بازار اسلام آباد کے متاثرین میں چیک تقسیم کی تقریب کا انعقاد

جمعہ 6 اکتوبر 2017 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2017ء) نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں بحریہ ٹائون کی جانب سے اتوار بازار اسلام آباد کے متاثرین میں چیک تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی وائس چیف ایگزیکٹیو کرنل خلیل اور انکے ہمراہ ہیڈ آف ریلیف آپریشنز بریگیڈئر طاہر بٹ بھی تھے ۔ تقریب متاثرین کی داد رسی اور بحریہ ٹائو ن کے احمد علی ریاض کے اعلان کے مطابق تمام 625آتشزدگی سے متاثرہ خاندانوں کو نقد رقوم دی گئیں۔

تقریب میں ان افراد جن کے ایک سٹال مکمل طور پر خراب ہوگئے تھے۔ ان کو ایک لاکھ جبکہ بعض افراد کو 50ہزار روپے دیئے گئے ۔ بحریہ ٹائون انتظامیہ کی جانب سے پہلے مرحلے میں 512خاندانوں کو یہ رقوم دی جارہی ہیں اور با قیوں کو دوسرے مرحلے میں دیے جائیں گئے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وائس چیف ایگزیکٹیوکرنل خلیل نے کہا کہ بحریہ ٹائون ہر وقت ملک میں فلاحی کاموں مصروف رہتی اور ملک میں کوئی سانحہ ہو یہ کسی ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنا یا اسکی مالی مدد بحریہ ٹائو ن ملک ریاض آپ کو صف اول میں نظر آتے ہیں ۔ انہوں کہا کہ ہم اللہ کے شکر گزار ہیں کہ ہم اپنے غریب بھائیوں اور بہنوں کی مدد کے ہر دم تیار رہتے ہیں اور آئندہ بھی امید کرتے ہیں کہ ایسے فلاحی کاموں کو جاری رکھیں ۔

متعلقہ عنوان :