نارووال ‘تیزرفتارپیٹررکشہ زیلی سڑک سے آنے والی کارکو بچاتے ہوئے الٹ گیا طالبہ موقع پرجاںبحق ، 15زخمی

جمعہ 6 اکتوبر 2017 20:34

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2017ء) مریدکے نارووال روڈپر بھاگوڈیال پٹرولنگ چیک پوسٹ کے قریب تیزرفتارپیٹررکشہ زیلی سڑک سے آنے والی کارکو بچاتے ہوئے الٹ گیا ایف ایس سی کی طالبہ علیشاء فاطمہ موقع پرجاںبحق جبکہ 15طلباء وطالبات خون میں نہلاگئے افسوسناک واقعہ کے باعث معصوم طلباء وطالبات کافی دیر تک خاک وخو ن میںتڑپتے چیختے چلاتے رہے جبکہ دوطلباء علی حسن اورعبدالمنان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے حادثہ اوورلوڈنگ اور ڈرائیورکی انتہائی غیرمحتاط انداز سے تیزڈرائیونگ کے باعث پیش آیا بتایاجاتاہے کہ نارنگ منڈی کے نواحی علاقے کوٹ عبداللہ ،ہچڑ،گندووال، بوچھ وغیرہ سے طلباء وطالبات حسب معمول پیٹررکشہ پر نارنگ منڈی آرہے تھے کہ ڈرائیور کی انتہائی تیزرفتاری کے باعث اچانک زیلی سڑک سے نکلنے والی کار کو بچانے کی کوشش میں پیٹررکشہ الٹ گیا زخمیوںمیں کرامت، ام رشید،افشاںاقبال وغیرہ شامل ہیں واضح رہے کہ ایف ایس سی کی طالبہ کی اچانک ہلاکت کی اطلاع جب گھرپہنچی تو کہرام مچ گیا اور ماں پر غشی طاری ہوگئی یہ امرقابل ذکرہے کہ لاہورہائی کورٹ کی جانب سے پیٹررکشوںکوغیرقانونی قراردیاجاچکاہے اس کے باوجودنارنگ منڈی وگردونواح میں بڑی تعدادمیں پیٹررکشے پولیس اور پٹرولنگ پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے چل رہے ہیںاور انتظامیہ کی کمزورگرفت کے باعث حادثات معمول بن چکے ہیں شہری حلقوںنے واقعہ پر افسوس کااظہارکرتے ہوئے پیٹر رکشوںکیخلاف آپریشن کرنے کامطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :