وزیر اطلاعات سندھ کا لاپتہ عزاداروں کی مسلسل گمشدگی پر اظہار تشویش

کوئی فرد مطلوب ہے تو متعلقہ ادارے کو دے کر متاثرہ خاندان کو اطلاع کی جاے تاکہ وہ قانونی طریقہ پورا کرکے اپنے پیاروں سے مل سکے ، ناصر حسین

جمعہ 6 اکتوبر 2017 21:16

وزیر اطلاعات سندھ کا لاپتہ عزاداروں کی مسلسل گمشدگی پر اظہار تشویش
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2017ء) صوبائی وزیر اطلاعات محنت وٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ نے لاپتہ عزاداروں کی مسلسل گمشدگی پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہی.

(جاری ہے)

انھوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لاپتہ عزاداروں کی بازیابی کیلیے ٹھوس اقدامات کرے، تمام متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، حکومت سندھ بھی اس معاملے پر فکرمند ہیاور متاثرہ خاندانوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہی.سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کسی بھی فرد کی گمشدگی اس کے خاندان کے لئے تکلیف کا باعث ہوتی ہے لہذا فوری اقدامات کرکے تمام گمشدہ افراد عزاداروں کی فور ی بازیابی ممکن بنائی جائی. اگر کوئی فرد مطلوب ہے تو اسے متعلقہ ادارے کو دیے کر متاثرہ خاندان کو اطلاع کی جائے تاکہ وہ قانونی طریقہ پورا کرکے اپنے پیاروں سے مل سکے ۔

متعلقہ عنوان :