کمشنر نصیرآباد ڈویڑن اور ڈی آئی جی شرجیل کھرل نے درگاہ فتح پور خودکش بم دھماکہ میں زخمیوں کی عیادت

جمعہ 6 اکتوبر 2017 21:41

ڈیرہ مرادجمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 اکتوبر2017ء) کمشنر نصیرآباد ڈویڑن احمد عزیز تارڑ اور ڈی آئی جی شرجیل کھرل نے درگاہ فتح پور خودکش بم دھماکہ میں زخمیوں کی عیادت کیلئے لاڑکانہ جاکر چانڈکا ہسپتال میںعیادت کی اور ان سے اظہار ہمدردی کی ان کے ہمراہ سندھ کے اسمبلی کے رکن صوبائی اسمبلی میر نادر خان مگسی تھے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کمشنر نصیرآباد احمد عزیز تارڑ اور ڈی آئی پولیسں شرجیل احمد کھرل کہاکہ ہمارے پولیس کے جوان نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش بمبارکو پکڑلیا اگر یہ مزارکے اندرجاتا تو اس سے کئی گناذیادہ نقصان ہوتا درگاہ فتح پور میں سکیورٹی کے انتظاما ت تھے خود کش بمبار کی عمر بیس سے پچیس سال کی تھی جس کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کی جائے گی انہوںنے کہاکہ حکومت بلوچستان کی جانب سے تمام زخمیوں کو بہترین علاج فراہم کرنے کے لیے تمام تر اقدامات کئے جارہے ہیں ان کے علاج معالجہ کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی بلوچستان حکومت مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے اسے کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے انتہائی زخمیوں کو مزید علاج کے لئے لاڑکانہ سے کراچی شفٹ کیا خارہا ہے انہوں نیکہا کہ کانسٹیبل بہادر خان لاشاری نے خود کش بمبار کو بڑے سانحہ سے بچانے کے لیے اپنی جان قربان کر دی اگر خودکش بمبار کو آگے عوام بھی بھیڑ میں جاتا تو بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوتا انہوں نیکہا کہ کانسٹیبل بہادر خان لاشاری سمیت دیگر معصوم شہدا کا خون رائگاں نہیں جائے گا دھشتگردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچا کرہی دم لیں گے وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے بلوچستان حکومت شہدا کے غم میں برابر کی شریک ہے ان کے ورثائ سے ہرممکن مدد کرے گی جبکہ ڈاکٹر محبوب شاہ ایم ایس چانڈکا ہسپتال لاڑکانہ نے بتایا کہ درگاہ فتح پور سے 13 زخمیوں کو چانڈکا ہسپتال منتقل کیا گیا جس میں 2 زخموں کی تاب نہ لاکر جاںبحق ہوگیے درگاہ فتح پور میں زخمی ہونے والی مائی کریمہ زوجہ سفر خان کو مزید علاج کیلئے کراچی ریفر کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :