بحریہ ٹائون کی جانب سے اتوار بازار اسلام آباد کے متاثرین میں چیک تقسیم

جمعہ 6 اکتوبر 2017 22:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2017ء) نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں بحریہ ٹائون کی جانب سے اتوار بازار اسلام آباد کے متاثرین میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وائس چیف ایگزیکٹو کرنل خلیل اور ان کے ہمراہ ہیڈ آفس ریلیف آپریشنز بریگیڈیئر طاہر بٹ بھی تھے ۔تقریب متاثرین کی داد رسی اور بحریہ ٹائون کے احمد علی ریاض کے اعلان کے مطابق تمام 625 آتشزدگی سے متاثرہ خاندانوں کو نقد رقوم دی گئیں ۔

تقریب میں ان افراد جن کے ایک سٹال مکمل طور پر خراب ہو گئے تھے ان کو ایک لاکھ جبکہ بعض افراد کو پچاس ہزار روپے دیے گئے ۔بحریہ ٹائون انتظامیہ پہلے مرحلے میں 512 خاندانوں کو یہ رقوم دیئے جارہے ہیں اور باقیوں کو دوسرے مرحلے میں دیئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وائس چیف ایگزیکٹو کرنل خلیل نے کہا کہ بحریہ ٹائون ہر وقت ملک میں فلاحی کاموں میں مصروف رہتی ہے اور ملک میں کوئی سانحہ ہو یہ کسی ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنا یا اس کی مالی مدد بحریہ ٹائون ملک ریاض آپ کو صف اول میں نظر آتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم اللہ کے شکر گزار ہیں کہ ہم اپنے غریب بھائیوںاور بہنوں کی مدد کے لئے ہر دم تیار رہتے ہیں اور آئندہ بھی امید کرتے ہیں کہ ایسے فلاحی کاموں کو جاری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :