خواتین پرچھریوں کے حملے کے ملزم کی عدم گرفتاری ،

گلستان جوہر اور گلشن اقبال کے رہائشی علاقوں میں کام کرنے والی ماسیوں نے گھروں میں آنا چھوڑ دیا

جمعہ 6 اکتوبر 2017 22:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 اکتوبر2017ء) 25 ستمبر سے خواتین پرچھریوں کے حملے کے ملزم کی عدم گرفتاری سبب گلستان جوہر اور گلشن اقبال کے رہائشی علاقوں میں کام کرنے والی ماسیوں نے گھروں میں آنا چھوڑ دیا ہے ،جس کی وجہ سے رہائشیوں کو شدید مشکلا ت کا سامنا ہے ،علاقہ مکینوں کے مطابق گھروں میں کام کرنے والی ماسیاں یہ کہتی ہیں کہ اب کیونکہ دن چھوٹا ہوتا جارہا ہے ،جس کی وجہ سے انہیں واپسی اپنے گھروں کو جانے میں تقریبا مغرب کا وقت ہوجا تا ہے اور اندھیراچھا جاتا ہے،لہذا ان کی زندگی غیر محفوظ ہے اور حملہ آور مغرب کے بعد ہی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر خواتین پر چھریوں کے وار کرتا ہے ،جس کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کے طو ر پر وہ گھروں میں کام کرنے نہیں آسکتی ،کیونکہ ان کی زیادہ تعداد ان خواتین پر مشتمل ہے جو شہر کے مختلف علاقوں سے بذریعہ پبلک ٹرانسپورٹ گھروں میں کام کرنے آتی ہیں اور پھر واپسی بس اسٹاپ پہنچ کر پبلک ٹرانسپورٹ کو استعمال کرتے ہوئے اپنے گھروں کو واپس جاتی ہیں ،صورتحال کے پیش نظر وہ اس وقت تک کام کرنے سے قاصر ہیں جب تک خواتین پر چھریوں کے وار کرنے والا چھالا وا ملزم گرفتار نہیں ہوتا۔

متعلقہ عنوان :