اسحاق ڈار نے ملک ریاض سے مدد مانگ لی ، دبئی کا ٹاور لینے کی آفر بھی کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 7 اکتوبر 2017 11:41

اسحاق ڈار نے ملک ریاض سے مدد مانگ لی ، دبئی کا ٹاور لینے کی آفر بھی کر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 اکتوبر 2017ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے محمد مالک نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے ملک ریاض صاحب سے کہا کہ مجھے بچا لیں،تو انہوں نے کہا کہ میرے کیسز ختم کروائیں ،۔ ملک ریاض نے ان سے کہا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے یہاں دوسروں کے کیسز ختم نہیں ہو رہے تو آپ کے کیسز کیسے ختم کروا دیں۔ ملک ریاض نے اسحاق ڈار کو مشورہ دیا کہ آپ باہر چلے جائیں ۔

(جاری ہے)

جس پر اسحاق ڈار نے کہاکہ میں باہر نہیں جاﺅں گا ، میں باہر تب جاﺅں گا جب میرے کیسز ختم ہوں گے۔ ملک ریاض نے انہیں مستعفی ہونے کا مشورہ دیا تو اسحاق ڈار نے انہیں آفر دی کہ آپ میرا دبئی والا ایک ٹاور خرید لیں۔ مستعفی ہونے سے وہ انکاری ہیں۔ محمد مالک نے کہا کہ اسحاق ڈار کا ماننا ہے کہ اگر میں مستعفی ہو گیا تو مجھے گرفتار کر لیا جائے گا۔محمد مالک کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: