پولیس فورس کو انٹیلی جنس تربیت کی فراہمی وقت کی ضرورت ہے، گوہر ایوب خان

ہفتہ 7 اکتوبر 2017 12:51

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2017ء) سابق وزیرخارجہ گوہر ایوب خان نے کہا ہے کہ پولیس فورس کو انٹیلی جنس کی تربیت کی فراہمی وقت کی ضرورت ہے، ملک دشمن قوتیں وطن عزیز میں اقتصادی ترقی اور امن کی دشمنی میں حد سے گذر چکی ہیں۔ وہ یہاں پولیس سکول آف انٹیلی جنس ایبٹ آباد میں کورس مکمل کرنے والے افسران کی تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس کی تاریخ صدیوں پرانی ہے اور آج بھی یہ دشمن کے خلاف سب سے مؤثر ہتھیار ہے۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ حاصل کردہ تربیت کو مکمل مہارت کے ساتھ فیلڈ میں استعمال کریں۔ انہوں نے پولیس فورس کیلئے جدید تربیتی اداروں کے قیام کو سراہا اور پولیس کے موجودہ اور سابق قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے پولیس فورس اور سیکورٹی فورسزکی جانب سے دہشت گردی کے خلاف قربانیاں پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہمیں اپنی فورسز پر فخر ہے۔

متعلقہ عنوان :