ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد کے ایم ایس ڈاکٹر عقیل بنگش تبدیل

راحیل خٹک نئے ایم ایس ہوں گے

ہفتہ 7 اکتوبر 2017 12:51

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2017ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ایبٹ آباد کے ایم ایس ڈاکٹر عقیل بنگش کو تبدیل کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی آئی پشاور راحیل خٹک کو نیا ایم ایس تعینات کر دیا گیا ہے۔ نئے ایم ایس راحیل خٹک سوموار کو اپنے عہدہ کا چارج سنبھالیں گے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ہیلتھ خیبر پختونخوا کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عقیل بنگش کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ آفس پشاور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی آئی راحیل خٹک کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد کا ایم ایس تعینات کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عقیل بنگش 15 روزہ تربیت پر پشاور گئے ہوئے تھے کہ اسی دوران ان کے تبادلے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :