کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت،

ایان علی کی ایک دن کی استثنیٰ کی درخواست منظور

ہفتہ 7 اکتوبر 2017 13:11

کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت،
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اکتوبر2017ء) پاکستان کی صف اول کی ماڈل ایان علی کیخلاف کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت،ملزمہ کی حاضری سے ایک دن کی استثنیٰ کی درخواست منظور،سماعت 15 نومبر تک ملتوی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ماڈل ایان علی کیخلاف کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت کسٹمز کی خصوصی عدالت میں ہوئی،جس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل محمد شیراز کیانی نے کی ،ملزمہ بیرون ملک ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ ہو سکی۔

ایان علی کے وکیل کی جانب سے عدالت سے حاضری سے ایک دن کی استثنیٰ کی درخواست کی گئی جو عدالت نے منظور کر لی۔ عدالت نے ملزمہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقراررکھتے ہوئے آئندہ سماعت پر ہر حال میں پیش ہونے کا حکم دے دیا،عدالت نے کیس کی سماعت15 نومبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :