سابق وزیر اطلاعات بازل علی نقوی کی خواجہ خورشید احمد کی وفات پر ان کے گھر جا کر تعزیت

ہفتہ 7 اکتوبر 2017 14:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اکتوبر2017ء) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیر اطلاعات آزاد کشمیر سید بازل علی نقوی خواجہ خورشید احمد کی وفات پر تعزیت کیلئے ان کے گھر راولپنڈی میں گئے اور مرحوم کے بیٹوں ،خواجہ ذیشان الحق ، خواجہ نعمان الحق ایڈووکیٹ و خواجہ عمران الحق سے تعزیت کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے۔ دریں اثناء سابق چیئرمین زکوة کونسل خواجہ طارق سعید ایڈووکیٹ ، سٹیٹ ویوز کے چیف ایڈیٹر خالد گردیزی ، سینئر صحافی خواجہ کاشف میرنے بھی راولپنڈی میں ان کی رہائش گاہ پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی ۔