ذہنی و جسمانی نشو نما میں کھیل اہم کردار ادا کرتے ہیں،

جس ملک میں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں اس کی عوام زہنی اور جسمانی طور پر مظبوط اعصاب کی مالک ہوتی ، کبڈی برصغیر کا ایک قدیم اور ثقافتی کھیل ہے، اس کھیل میں کسرتی بدن اور جسمانی طور پر چابکدست انسان ہی حصہ لے سکتا ہے مرکزی رہنما مسلم لیگ ن آزاد کشمیر چودھری جاوید قادر کا کبڈی میچ تقریب سے خطاب

ہفتہ 7 اکتوبر 2017 15:32

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اکتوبر2017ء) زہنی و جسمانی نشو نما میں کھیل اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

جس ملک میں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں اس ملک کی عوام زہنی اور جسمانی طور پر مظبوط اعصاب کی مالک ہوتی ہے کبڈی برصغیر کا ایک قدیم اور ثقافتی کھیل ہے اس کھیل میں کسرتی بدن اور جسمانی طور پر چابکدست انسان ہی حصہ لے سکتا ہے آج کے اس کمپیوٹر کے دور میں ہم اپنی ثقافت کو بھول رہے ہیں جو کہ درست اقدام نہیں میں مبارکباد پیش کرتا ہوں ان لوگوں کو جو کبڈی کے میچ منعقد کروا کر جہاں نوجوانوں میں اس کھیل کاشوق پروان چڑھا رہے ہیں وہاں ہی اپنی ثقافت۶ کو بھی آگے بڑھا رہیے ہیں ان خیالا کا اظہار سابق امیدوار آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ کھڑی و مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر چودھری جاوید قادر نے جہلم میں کبڈی میچ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ثقافت کسی بھی قوم کا اثاثہ ہو تی ہے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی ثقافت کو دنیابھر میں اجاگر کریں انھوں نے کہا کہ پاکستان میں میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن ترقی کا سفر جاری و ساری رکھے ہوئے ہے آج کے پاکستان اور کل کے پاکستان میں بہت فرق ہے آج دنیا بھر کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہیے ہیں اسکی بڑی وجہ پاکستان میں دہشت گردی اور کرپشن کا خاتمہ ہے انھوں میچ کے شرکاء سے کہا کہ پاکستان کے جنرل انتخابا میں قلیل مدت باقی رہ گئی ہے عوام کو چاہیے کہ وہ وہ ملکی مفاد میں مسلم لیگ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروئیں تاکہ پاکستان اپنی ترقی کی شرح کو برقرار رکھ سکے انھوں نے کہاق کہ میاں نواز شریف کی نا اہلی کو پاکستانی عوام نے قبول نہیں کیا ، میاں نواز شریف آج بھی عوام کے دلوں میں بستے ہیں کیونکہ عوام سمجھتے ہیں کہ میاں نواز شریف ہی پاکستانی عوام کے مسیحا ہیں

متعلقہ عنوان :