Live Updates

تحریک انصاف کا احسن اقبال کے اقامہ کا معاملہ بھی عدالت میں لے جانے کا فیصلہ

احسن اقبال کے خلاف مقدمہ اگلے ہفتے ہی ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کیا جائے گا ،ْابرابر الحق اور بابر اعوان کی ملاقات میں گفتگو

ہفتہ 7 اکتوبر 2017 16:10

تحریک انصاف کا احسن اقبال کے اقامہ کا معاملہ بھی عدالت میں لے جانے کا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2017ء) تحریک انصاف نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کے بعد وزیر داخلہ احسن اقبال کے اقامہ کا معاملہ بھی عدالت میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ہفتہ کو تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان سے نارووال میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے انتخابی حریف ابرارالحق نے ملاقات کی جس میں انہوں نے احسن اقبال کے اقامہ کا معاملہ عدالت میں لے جانے کے معاملے پرغور کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران فیصلہ کیا گیا کہ احسن اقبال کے خلاف مقدمہ اگلے ہفتے ہی ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کیا جائے گا۔بابراعوان نے کہا کہ احسن اقبال کے خلاف آئین کے آرٹیکل 62 کی ذیلی دفعہ ایف کے تحت نااہلی کا کیس دائرہوگا۔ ابرار الحق نے کہا کہ احسن اقبال نے خلیجی ملک کا اقامہ تسلیم کیا لیکن اپنے گوشواروں میں اسے ظاہرنہیں کیا۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن اور وفاقی وزیر کے اکاؤنٹ سے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے گئے ہیں ، جس کی روشنی میں عدالت احسن اقبال کو بھی نااہل قرار دے دے گی۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈارنے وزیر خارجہ خواجہ آصف کے اقامے کے خلاف بھی عدالتی چارہ جوئی کررکھی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات