خادم پنجاب کی کسان پیکیج کے تحت 10 ماہ میں 1 لاکھ 73 ہزار چھوٹے کاشتکاروں کو بلا سود قرضہ جات کی فراہمی ،

خریف کیلئے 40ہزار اور ربیع کیلئے 25ہزار روپے فی ایکڑ تک کے قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں،ساڑھے 12 ایکڑ تک اراضی کے کاشتکاروں کیلئے 100 ارب روپے کے بلا سود قرضے دیئے جارہے ہیں،ترجمان محکمہ زراعت پنجاب

ہفتہ 7 اکتوبر 2017 17:17

لاہور۔7 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2017ء) خادم پنجاب کسان پیکیج کے تحت صرف 10 ماہ میں 1 لاکھ 73 ہزار چھوٹے کاشتکاروں کو بلا سود قرضہ جات کی فراہمی ، خریف کے لیے 40,000 روپے اور ربیع کے لیے 25,000 روپے فی ایکڑ تک کے قرضہ جات فراہم کیے جا رہے ہیں،ساڑھے 12 ایکڑ تک اراضی کے کاشتکاروں کے لیے 100 ارب روپے کے بلا سود قرضے دیے جارہے ہیں۔

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں 6 لاکھ کسانوں کو قرضہ جات کی فراہمی کی جائے گی،5 ایکڑ زمین کے کاشتکاروں کو ترجیحی بنیادوں پر قرضہ جات کی فراہمی کی جارہی ہے ،پچھلے قرضہ کی بروقت ادائیگی پر آئندہ فصل کے لیے بھی بلاسود قرضہ دیا جائے گا،کاشتکاروں کو رجسٹریشن کے بعد سٹاف کی جانب سے ٹوکن جاری کیا جائے گارجسٹریشن کی کوئی فیس نہیں ہے،اہلیت کے معیار پر پورا اترنے کی صورت میں متعلقہ کاشتکار سے بینک اور متعلقہ ادارے کی جانب سے مزید کاروائی کے لیے رابطہ کیا جائے گا،کاشتکار تحصیل اراضی ریکارڈ سینٹر میں اصل شناختی کارڈ، موبائل نمبر اور زمین کی تفصیل کے ہمراہ تشریف لائیں،مزارعین اور ٹھیکیداران بھی اس سکیم کے تحت قرضہ حاصل کرسکتے ہیںجبکہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں30 نومبر تک توسیع کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید بتایا کہ اخوت‘ نیشنل رول سپورٹ پروگرام‘ زرعی ترقیاتی بینک، نیشنل بینک آف پاکستان اور ٹیلی نار بینک سے قرض لیا جاسکتا ہے،بے زمین کاشتکار قرض کیلئے قریبی اخوت سینٹر یا نیشنل رول سپورٹ پروگرام سے رابطہ کریں،مزید معلومات اور رہنمائی کیلئے پنجاب زرعی ہیلپ لائن 0800-29000,0800-15000 پر صبح 8 بجے سے شام 8 بجے تک کال کریں ۔

متعلقہ عنوان :