درگاہ فتح پور خودکش بم دھماکہ بدترین دہشت گردی ہے ،میر محمد صادق عمرانی

بیگناہ معصوم لوگوں کی شہادت اور زخمیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں،رہنماء پیپلز پارٹی

ہفتہ 7 اکتوبر 2017 17:40

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2017ء) پی پی پی کے مرکزی سینٹرل کمیٹی کے رکن اور سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ درگاہ فتح پور خودکش بم دھماکہ بدترین دہشت گردی ہے بے گناہ معصوم لوگوں کی شہادت اور زخمیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں دہشت گردی مکمل خاتمے سخت اور بے رحمانہ آپریشن کرنے کی ضرورت ہے حکومت عوام کی جان و مال کی حفاظت کو موثر بنانے کیلئے مذید سخت اور ٹھوس اقدامات اُٹھائے درگاہ فتح پور کے شہدااور زخمی ہونے والوں کے لواحقین کی حکومت مالی معاونت اور امداد کرے ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ مقدس مقامات مزارعات سمیت دیگر عبادت گاہوں پر ہونے والے دہشت گردی کے واقعات پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم کو متحد ہوکر پوری طاقت سے مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے انھوں نے درگاہ فتح پور دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب اور ایمان نہیں بلکہ وہ انسان کے روپ میں حیوان ہیں درگاہ فتح پور دہشت گردی کے واقع میں شہدہ او زخمیوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں حکومت واقع میں شہید ہونے اور زخمیوں کی مالی امداد کرے اور امن و امان کے قیام اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے حکومت مزید سخت ترین اقدامات کرے ۔