ن)لیگ کا کوئی نظریہ نہیں یہ منافع خوروں کا ایک گروپ ہی'ڈاکٹر طاہر القادری نے تکفیریت کیخلاف آواز اٹھائی تو ماڈل ٹا?ن میں لاشیں گرائی گئیں،صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین

ہفتہ 7 اکتوبر 2017 19:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اکتوبر2017ء) پاکستان عوامی تحریک کے صدر قاضی زاہد حسین نے کہا ہے کہ (ن)لیگ کا کوئی نظریہ نہیں ،یہ منافع خوروں کا ایک گروپ ہے جو ریاستی وسائل اور اختیارات کو اپنی سیاست اور کرسی کیلئے استعمال کرنے کے جواز ڈھونڈتا رہتا ہے،حکمران خطابات کرنے کی بجائے کالعدم تنظیموں کے ساتھ روابط رکھنے والے اپنے اراکین قومی اسمبلی کے خلاف کارروائی کریں۔

وہ ہفتہ کو عہدیداروں، کارکنوں کے وفود سے بات چیت کررہے تھے۔قاضی زاہد حسین نے کہا کہ قوم کو یہ بھی بتایا جائے کہ ن لیگ کی حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیوں نہیں ہونے دیا مذہب اور مسلک کے نام پر بیرون ملک سے آنے والی غیر ملکی فنڈنگ کے راستے بند کیوں نہیں کیی اور پنجاب کو انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ کیوں بننے دیا گیا نیکٹا اور فوجی عدالتوں کو غیر موثر کیوں بنایا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے تکفیریت ،دہشت گردی اور خودکش دھماکوں کے خلاف آج سے 7سال قبل 2010 میں 600 صفحات پر مشتمل ایک ڈاکومنٹ جاری کیا اور اسلامیان پاکستان ہی نہیں پورے عالم اسلام کو انتہا پسندانہ رجحانات کے فروغ پر مضمرات سے آگاہ کیا۔ اس پر دہشت گرد گروپوں نے سربراہ عوامی تحریک کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ،ان کا پیچھا کیا مگر دہشتگرد تو اپنے ناپاک ارادوں میں کامیاب نہ ہوسکے۔