ملکی مسائل کا واحد حل نئے انتخابات ہیں‘ تحریک انصاف اسکے لیے تیار ہے‘شفقت محمود

نوازشریف اداروں میں تصادم ، سیاسی شہید بن کر ملک میں مارشل لا لگوانا چاہتے ہیں‘ قومی اسمبلی کی بے توقیری جتنی آج کی گئی اتنی پہلے کبھی نہیں کی گئی، اس وقت بیرونی قرضے 83 ارب ڈالر پر پہنچ چکے ہیں، ملک کی معاشی حالت دیوالیہ ہوتی نظر آ رہی ہے، امریکہ میں وزیر خارجہ کی موجودگی میں ہمیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں، بھارتی ائیر فورس کے کمانڈر نے ہمارے ایٹمی اثاثوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے، تعلقات کی خرابی اور بیرونی دھمکیاں وزارت خارجہ کی ناکامی ہے‘زاہد حامد کو بر طرف کیا جائے ،پی ٹی آئی کے مر کزی سیکرٹری اطلاعات کی پر یس کانفر نس

ہفتہ 7 اکتوبر 2017 19:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اکتوبر2017ء) تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود نے کہاکہ نوازشریف اداروں کا تصادم چاہتے ہیں، نوازشریف سیاسی شہید بن کر ملک میں مارشل لا لگوانا چاہتے ہیں، ملکی مسائل واحد حل نئے اانتخابات میں ہے، تحریک انصاف نئے انتخابات کے لے تیار ہے، قومی اسمبلی کی بے توقیری جتنی آج کی گئی ہے اتنی کبھی نہیں کی گئی تھی، اس وقت بیرونی قرضے 83 ارب ڈالر پر پہنچ چکے ہیں، ملک کی معاشی حالت دیوالیہ ہوتی نظر آ رہی ہے، امریکہ میں وزیر خارجہ کی موجودگی میں ہمیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں، بھارتی ائیر فورس کے کمانڈر نے ہمارے ایٹمی اثاثوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے، تعلقات کی خرابی اور بیرونی دھمکیاں وزارت خارجہ کی ناکامی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار شفقت محمود نے میاں اسلم اقبال، نعمان چٹھہ، عائشہ چوہدری اور عاصم شوکت کے ہمراہ چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن ٹان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف اے آر وائی چینل کے سینئراینکرپرسن ارشد شریف خلاف مقدمہ درج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ملک میں اس وقت بحرانی کیفیت ہے، آج ہمارے کسی بھی پڑوسی ملک کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں ہیں، انہوں نے کہاکہ امریکہ میں وزیر خارجہ خواجہ آصف کی موجودگی میں ہمیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور ہماری قربانیوں کا اعتراف نہیں کیا جارہا، 70 ہزار پاکستانیوں کی قربانیوں کو سراہا جاناچاہئے، امریکی جنگ کی وجہ سے پاکستان معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے، شفقت محمود نے بھارتی ائیر فورس کے کمانڈر نے ہمارے ایٹمی اثاثوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے تحریک انصاف اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے، تعلقات کی خرابی اور بیرونی دھمکیاں وزارت خارجہ کی ناکامی ہے، اس وقت ملک کی معاشی حالت دیوالیہ ہوتی نظر آ رہی ہے، (ن) لیگ کے ساڑھے چار سالہ دورِحکومت میں بیرونی قرضے 83 ارب ڈالر پر پہنچ چکے ہیں، ٹیکسٹائل صنعت اس وقت شدید بحران سے دوچار ہے، انہوں نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی شیڈو وزیراعظم ہیں اور وہ اپنے آپ کو وزیراعظم نہیں سمجھتے بلکہ نااہل نوازشریف کو وزیراعظم سمجھتے ہیں، ملک میں کوئی حکومت نہیں ہے، سب ایک نااہل وزیراعظم کو بچانے میں لگے ہیں، نوازشریف اداروں کا تصادم چاہتے ہیں، نوازشریف سیاسی شہید بن کر مارشل لا لگوانا چاہتے ہیں،ملک کی سینکڑوں ٹیکسٹائل ملز بند ہو چکی ہیں، ہر مل میں ہزاروں مزدور کام کرتے تھے اور یوں لاکھوں مزدور بے روزگارچکے ہیں، شفقت محمود نے کہاکہ حکمران جماعت انتشار کا شکارہے، سابق وزیراعظم ظفر اللہ جمالی اسمبلیوں کی تحلیل کا مطالبہ کررہے ہیں، وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ سمیت 3 وفاقی وزرا اور 20 حکومتی ارکان نے اسمبلی سے واک آٹ کیا جس کی نظیر نہیں ملتی، شہباز شریف وفاقی کابینہ پر تنقید کررہے ہیں اور زاہد حامد کی برطرفی کا مطالبہ کررہے ہیں، پاکستان اس قسم کے انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا، فوری انتخابات اور نیا مینڈیٹ ہی تمام مسائل کا حل ہے۔