واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانہ میںکے ٹو سر کرنیوالی پہلی برٹش امریکن خاتون کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

پاکستان ایک خوبصورت ،انتہائی قدیم اور تاریخی ثقافت کا حامل ملک ہے یہاں کے لوگ انتہائی مہمان نواز ہیں،وینیسا او برائن

ہفتہ 7 اکتوبر 2017 20:04

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2017ء) واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانہ میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنیوالی پہلی برٹش امریکن خاتون اور فرینڈ آف پاکستان وینیسا او برائن کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیاگیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وینیسا او برائن نے کہا کہ میں پاکستان سے محبت کرتی ہوں،پاکستان ایک خوبصورت ،انتہائی قدیم اور تاریخی ثقافت کا حامل ملک ہے یہاں کے لوگ انتہائی مہمان نواز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ مہم کے دورن مجھے پاکستان کے عظیم لوگوں اور خوبصورت ملک کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چودھری نے پاکستان کیلئے او برائن کے نیک احساسات کے اظہار اور پاکستانی عوام کیساتھ ان کی دوستی کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :