ملالہ یوسف زئی دانش سکول جنڈ کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس

ہفتہ 7 اکتوبر 2017 21:21

اٹک۔7 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2017ء) ملالہ یوسف زئی دانش سکول جنڈ کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس زیر صدارت ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات منعقد ہوا ۔ اجلاس میں بورڈ آف گورنرز کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میںسکول میں داخلہ اور تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات نے کہا کہ دانش سکول مستحق اور غریب طلبا اور طالبات کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی میں نہایت اہم کردار ادا کررہا ہے۔ انہوںنے بورڈ آف گورنرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکول میں اعلیٰ تعلیم کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے جاری کردہ اس سکیم سے غریب عوام کو حقیقی معنوں میں فائدہ حاصل ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :