سابق وزیر اطلاعات آزاد کشمیر کی خواجہ خورشید احمد کے انتقال پر راولپنڈی آمد،لاحقین سے اظہار تعزیت

ہفتہ 7 اکتوبر 2017 21:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اکتوبر2017ء) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیر اطلاعات آزاد کشمیر سید بازل علی نقوی کی خواجہ خورشید احمد کے انتقال پر تعزیت کیلئے ان کے گھر راولپنڈی میں گئے اور مرحوم کے بیٹوں ،خواجہ ذیشان الحق ، خواجہ نعمان الحق ایڈووکیٹ و خواجہ عمران الحق سے تعزیت کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے۔ دریں اثناء سابق چیئرمین زکوة کونسل خواجہ طارق سعید ایڈووکیٹ ، سٹیٹ ویوز کے چیف ایڈیٹر خالد گردیزی ، سینئر صحافی خواجہ کاشف میرنے بھی راولپنڈی میں ان کی رہائش گاہ پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی ۔