سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے فوج سے استعفیٰ دے دیا

muhammad ali محمد علی اتوار 8 اکتوبر 2017 03:03

سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے فوج سے استعفیٰ دے ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اکتوبر2017ء) سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے فوج سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ساقب ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی رینجرز سندھ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے فوج سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ رضوان اختر کے مطابق انہوں نے استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنا پر دیا ہے۔

(جاری ہے)

رضوان اختر نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کیلئے آرمی چیف سے درخواست کی ہے۔

رضوان اختر 35 برس تک فوج سے وابستہ رہے ہیں۔ رضوان اختر کا کہنا ہے کہ بوجھل دل مگر اطمینان کے ساتھ قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی درخواست کی ہے۔ فوج کوکبھی بھی ضرورت ہوئی تو حاضر ہوں گا۔ تمام سینیرز اور اسٹاف کا شکر گزار ہوں۔ واضح رہے کہ رضوان اختر ان دنوں صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ انہیں اگلے برس اکتوبر میں ریٹائر ہونا تھا۔

متعلقہ عنوان :