خادم پنجاب کسان پیکج کے تحت 10ماہ میں ایک لاکھ70 ہزار چھوٹے کاشتکاروں کو بلا سود قرضے فراہم کئے گئے

خریف کی فصل کیلئے 40 ہزار جبکہ ربیع کی فصل کیلئے 25 ہزار روپے فی ایکڑ بلا سود قرضہ فراہم کیا جارہا ہے،محکمہ زراعت

اتوار 8 اکتوبر 2017 10:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2017ء) محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ خادم پنجاب کسان پیکج کے تحت 10ماہ میں صوبے کے ایک لاکھ70 ہزار سے زائد چھوٹے کاشتکاروں کو بلا سود قرضے فراہم کئے گئے ہیں ۔محکمہ زراعت کے ترجمان کے مطابق صوبائی حکومت چھوٹے کاشتکاروں کو خریف کی فصلوں کیلئے 40 ہزار روپے فی ایکڑ جبکہ ربیع کی فصلوں کیلئے 25 ہزار روپے فی ایکڑ بلا سود قرضے فراہم کررہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 12 ایکڑ زمین کی ملکیت رکھنے والے کاشتکاروں کو یہ قرضے فراہم کئے جارہے ہیں جبکہ پیکج کے تحت صوبے کے 6 لاکھ چھوٹے کاشتکاروں کو بلا سود قرضے فراہم کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حاصل کئے گئے قرضے کی واپسی کے بعد کاشتکار دوبارہ اگلی فصل کیلئے بلا سود قرض حاصل کرسکیں گے جس سے پیداواری اخراجات کی بآسانی تکمیل میں مدد سے زرعی شعبہ کی کارکردگی پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہونگے اور کاشتکاروں کی آمدنی میں اضافے میں بھی مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :