آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے اچانک قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لے لی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 8 اکتوبر 2017 10:58

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے اچانک قبل ازوقت ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اکتوبر۔2017ء) آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے اچانک قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کل عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بناءپر استعفیٰ دیا ہے، جبکہ ان کے عہدے کی مدت میں ابھی ایک برس باقی تھا۔

(جاری ہے)

جنرل رضوان اختر نے کہا ہے کہ بھاری دل مگر مکمل اطمینان کے ساتھ ریٹائرمنٹ لے رہا ہوں لیکن پاک فوج کو جب بھی میری ضرورت پڑی تو میں حاضر ہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میری ریٹائرمنٹ پر متعلق مفروضوں سے گریز کیا جائے، ذاتی وجوہات کی بنا پر 9 اکتوبر کو یونیفارم اتار رہا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج میں 35 سال تک خدمات انجام دینے پر فخر ہے اور فوجی کرئیر میں تعاون و رہنمائی پر سینئرز کا شکر گزار ہوں۔لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر ڈی جی رینجرز سندھ اور ڈی جی آئی ایس آئی کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :