اسحاق ڈار نے ملک ریاض کو کیس ختم کروانے کے لئے دبئی ٹاور فروخت کرنے کو کہا ہے ،محمد مالک

اتوار 8 اکتوبر 2017 11:09

اسحاق ڈار نے ملک ریاض کو کیس ختم کروانے کے لئے دبئی ٹاور فروخت کرنے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اکتوبر2017ء) :تجزیہ کار محمد مالک نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی معاشی حالت خراب ہے ، واحد وزیر خزانہ ہیں جو تمام کیسز کے باوجود بھی استعفی دینے کو تیار نہیں ہیں،انہوں نے ملک ریاض کو کہا ہے کے مجھے تمام کیسز سے بچا لیں اور میں دبئی کا ٹاور بھی آپ کو فروخت کرنا چاہتا ہوں ۔ انہوں نے نجی ٹی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار نے پوری معیشت کو تباہ کر دیا ہے اور استعفی نہ دے کر اپنے آپ کا میڈیا میں مذاق بنوا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈار نے ملک ریاض سے کہا ہے کہ میرے تمام کیسز ختم کروا دیں جس پر ملک ریاض نے کہا کہ باقی لوگوں کے کیس ختم نہیں ہو رہے تو میں آپ کے کیس کیسے ختم کروا دوں اور اگر آپ کیسز سے بچنا چاہتے ہیں تو آپ باہر چلیں جائیں جس پر اسحاق ڈار نے کہا کہ میں باہر اسی وقت جاؤں گاجب میرے تمام کیسز ختم ہو جائیں گے اور میری معاشی حالات بھی ٹھیک نہیں اور میں آپ کو اپنا دبئی کا ٹاور بھی فروخت کرنا چاہتا ہوں اور اسحاق ڈار استعفی اس لئے نہیں دے رہے ان کا خیال ہے کہ اگر میں نے وزارت سے استعفی دیا تو مجھے فورا گرفتار کر لیا جائے گا ۔ مزید کیا کہا ویڈیو ملاحظہ کیجیے :

متعلقہ عنوان :