امریکا افغانستان میں داعش کی مدداوراسلحہ فراہم کرتا ہے، حامد کرزئی کاانکشاف

امریکی اڈوں سے ہیلی کاپٹرزکے ذریعے داعش کومدد فراہم کی جاتی ہے،امریکی فوجیوں کی موجودگی میں داعش کیسے آئی؟امریکی حکومت کواس کاجواب دینا ہوگا،سابق افغان صدرکا انٹرویو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 8 اکتوبر 2017 12:51

امریکا افغانستان میں داعش کی مدداوراسلحہ فراہم کرتا ہے، حامد کرزئی ..
کابل(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 اکتوبر2017ء ) : سابق افغان صدرحامد کرزئی نے انکشاف کیاہے کہ امریکا افغانستان میں داعش کی مدد اوراسلحہ فراہم کرتا ہے، امریکی اڈوں سے ہیلی کاپٹرزکے ذریعے داعش کومددفراہم کی جاتی ہے، امریکی فوجیوں کی موجودگی میں داعش کیسے آئی؟ امریکی حکومت کواس کاجواب دینا ہوگا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے اپنے ایک انٹرویومیں الزام عائد کیا ہے کہ امریکا کے داعش سے رابطے ہیں۔

امریکا افغانستان میں داعش کی مددکرہاہے اورداعش کوبھی اسلحہ فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی فوجیوں کی موجودگی میں افغانستان میں داعش کیسے آسکتی ہے؟اس کا جواب امریکا کے پاس ہے۔امریکی حکومت کوہمارے سوالات کاجواب دینا ہوگا۔ حامد کرزئی نے کہا کہ امریکی اڈوں سے ہیلی کاپٹرزکے ذریعے داعش کومددفراہم کی جاتی ہے۔داعش افغانستان میں امریکی فوجی اڈے استعمال کررہی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ پہلے افغانستان میں طالبان اور القاعدہ تھے اب سب سے زیادہ داعش ہے۔امریکی انٹیلی جنس کی موجودگی میں ہی افغانستان میں داعش کا ظہورہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی افغانستان میں موجودگی سے شدت پسندی میں اضافہ ہواہے۔شدت پسندی کوکنٹرول کرنے کیلئے مختلف طریقے آزمائے جانے چاہئیں۔