چینی جوڑے نے سکیٹنگ کا عالمی مقابلہ جیت لیا

ٹورنامنٹ میںدوسری پوزیشن اٹلی اور تیسری پوزیشن روسی جوڑے نے حاصل کی

اتوار 8 اکتوبر 2017 14:31

ہیل سنکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 اکتوبر2017ء) چینی جوڑے پینک چینگ اور جن یانگ نے فن لینڈیا ٹرافی انٹرنیشنل فگر سکیٹنگ مقابلے ایس پو فن لینڈ میں گولڈ آف پیرس کا اعزاز حاصل کر لیا ، ان کا کل سکور 1980.03پوائنٹس رہا ، اٹلی کی نپولے ڈیلیا مانیکا اور میتھیو گوآرائز جو 2016ء کے سیکٹنگ کے مقابلوں میں چیپمیئن تھی نے ان مقابلوں میں 193.

(جاری ہے)

50پوائنٹس حاصل کر کے چاندی کاتمغہ حاصل کیا جبکہ کانسی کا تمغہ روس کی کسینیا سٹال بووا اور فیڈرکلیموف نے حاصل کیا جنہوں نے 2014ء کے ساچی ونٹر اولمپکس میں چاندی کے تمغے حاصل کئے تھے ، کھیلوں کے یہ سالانہ مقابلے آئی ایس یو چیلنجر سیریز کا حصہ تھے جو یہاں جمعہ کے روز شروع ہوئے اور اتوار کے روز میٹروایرینا ایس پو جنوبی فن لینڈ میں ختم ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :