ہو سکتا ہے پارلیمنٹ سے منظور ہونیوالی ترامیم سے نا اہل ہونے کے خدشات کا شکار بھی فائدہ اٹھانے کا سوچ رہے ہوں‘ افتخار چوہدری
سپریم کورٹ آئین کی روح کے منافی کسی بھی قانون ، ترمیم کو دیکھ سکتی ہے ،شاہد خاقان عباسی کوکسی کی بیساکھی اور مدد سے نہیں چلنا چاہیے چیف الیکشن کمشنر بشمول تمام ممبران ایماندار ہیں ، عمران خان جو معاملات اٹھاتے ہیں انکا حل بھی تو بتائیں‘ سربراہ جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی
اتوار 8 اکتوبر 2017 15:10
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ نواز شریف نے نیب عدالت میں پیش ہو کر کسی پر احسان نہیں کیا بلکہ وہ اپنے بچائو کیلئے نیب عدالت کے سامنے پیش ہوئے ۔
اگر وہ پیش نہ ہوتے تو نہ صرف قید کی سزا ہوتی بلکہ جائیداد بھی قرق ہوتی لیکن میں ان کے اس اقدام کو سراہتا ہوں ۔ محترمہ بینظیر بھٹو اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کے ہمراہ عدالتوں میں آتی تھیں اور آصف علی زرداری عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں۔ پرویز مشرف بزدل آدمی ہے اگر ایسا نہ ہوتا تو وہ بیرون ملک نہ بھاگتا ۔ جسٹس (ر) افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ ہم صدارتی نظام کے نعرے کے ساتھ انتخابات میں جائیں گے اور اس پر دلائل سے بات کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ ہماری جماعت اس کی حامی ہے کہ کسی بھی حکومت کو اپنی آئینی مدت پوری کرنی چاہیے اور ہم موجودہ حکومت کے لئے بھی اس طرح کی خواہش رکھتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ کرپشن کرنے والوںکا بلا تفریق کڑا احتساب ہونا چاہیے اور عوام کو بھی چاہیے کہ وہ شعبدہ بازوں اور سبز باغ دکھانے والوں کے پیچھے نہ جائیں۔ انہوںنے کہا کہ شاہد خاقان عباسی ایک ملک کے وزیر اعظم ہیں اگر وہ بیساکھی اور کسی کی مدد سے چلیں گے تو یہ اچھا اقدام تصور نہیں ہوگا۔ انہوںنے اقوام متحدہ میں بھرپور موقف اپنایا اور انہیں عوام کی طرف سے اس پر داد ملی ہے ۔ اگر وہ کسی کے سہارے چلتے ہیں اور گورننس نہیں لائی جاتی تو پھر آئین کے مطابق صدر انہیں دوبارہ اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں ۔ انہوںنے عمران خان کی طرف سے الیکشن کمیشن پر عدم اعتماد کے اظہار کے سوال کے جواب میں کہا کہ چیف الیکشن کمشنر بشمول تمام ممبران ایماندر ہیں، چیف الیکشن کمشنر تو عدلیہ میں میر ی ٹیم کے اہم ممبر تھے اور انہیں عدلیہ میں ایڈ منسٹریٹو کا وسیع تجربہ ہے۔ عمران خان جن معاملات کو سامنے لاتے ہیں اس کا حل بھی تو بتائیں ۔ جب پارلیمنٹ میں ترامیم ہو رہی تھیں اور وزیر اعظم کے عہدے کا انتخاب تھا تووہ خود تو اسمبلی آئے نہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.