20 سالہ لڑکی کی نعش دریائے نیلم سے برآمد

خود کشی کا رنگ دے کر تدفین، متوفیہ کے ورثاء کو قانونی کاروائی نہ کرنے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے کی ادائیگی کا انکشاف

اتوار 8 اکتوبر 2017 16:01

20 سالہ لڑکی کی نعش دریائے نیلم سے برآمد
آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 اکتوبر2017ء) 20 سالہ لڑکی کی نعش دریائے نیلم سے برآمد، خود کشی کا رنگ دے کر تدفین، متوفیہ کے ورثاء کو قانونی کاروائی نہ کرنے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے کی ادائیگی۔ تفصیلات کے مطابق میں ضلع آٹھمقام کے نواحی گائوں پالڑی میں سسرالیوں کے ہاتھوں قتل ہونے والی شاہدہ بی بی کی نعش سالخلہ کے قریب دریائے نیلم سے مل گئی ہے پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے ڈی ایچ کیو منتقل کیا ہے۔

لیکن ورثاء نے پوسٹمارٹم اور قانونی کاروائی کروانے کے انکار پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی اجازت پر تدفین کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس سے قبل لڑکی کے والد کی طرف سے تھانہ پولیس آٹھمقام میں لڑکی کو قتل کرنے اور نعش غائب کرنے پر سسرالیوں عبدالرحمان وغیرہ کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

جس پر پولیس نے تین ملزمان کو حراست میں لیا گیا تھا۔

سیاسی اثرورسوخ اور پولیس کو چمک ملنے کی وجہ سے ایف آئی آر درج نہیں کی گئی تھی ۔ بلکہ لڑکی کے ورثاء کو پولیس نے ملزمان کے گھر حملہ کرنے توڑ پھوڑ کرنے جیسے الزامات لگا کر برادری سطح پر جرگہ کرنے کے لئے دبائو ڈالا گیا ہے۔ پولیس کی عدم توجہی کی وجہ سے لڑکی کے ورثاء نے جرگہ کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ متوفیہ کے والد کو اڑھائی لاکھ روپے دینے کا وعدہ کرنے کا کہا گیا ہے۔ حکومتی دبائو پر اندھے قتل پر مٹی ڈال دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :