ساہیوال ،ْگھریلو تنازعہ پر گند م میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر دو نوجوانوں نے خود کشی کر لی

اتوار 8 اکتوبر 2017 16:51

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2017ء) ساہیوال کے نواح میں دو نوجوانوں نے گھریلو تنازعہ پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاںکھا کر خود کشی کر لی ،ْدونوں زنادگی کی بازی ہار گئے۔

(جاری ہے)

چک 9-118ایل کے محمد امین کے بیٹے غفار احمد 29سالہ کا معمو لی بات پر والدین سے جھگڑ اہوگیا جس پر والدین نے ڈانٹ پلائی تو دلبر داشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں اور بیہوش ہوگیا ۔

ساہیوال عارف والا روڈ عارف کالونی کے ظہور احمد کے بیٹے عبدالغفور کو والدین نے آوارہ گھومنے سے منع کیااور گھر کے کام کاج میں ہاتھ بٹانے کی ہدایت کی جس پر دلبرداشتہ ہو کر عبدالغفور نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالیں اور وہ بیہوش ہوگیا ۔ غفار احمد اورعبدالغفور کو سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں دونوں دم توڑ گئے ۔

متعلقہ عنوان :