ڈان لیکس والے ایشو پر پرویز رشید کو بر طرف کیا گیا ،اسی طرح ختم نبوت والے ایشو پر بھی ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے‘سراج الحق

افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کا امریکہ پر یہ الزام لگانا کے وہ افغانستان میں داعش کو سپورٹ کر رہا ہے مفروضے پر مبنی ہے ‘امیر جماعت اسلامی

اتوار 8 اکتوبر 2017 17:31

صدر گوگیرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2017ء) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ جس طرح سے ڈان لیکس والے ایشو پر پرویز رشید کو بر طرف کیا گیا تھا اسی طرح سے ختم نبوت والے ایشو پر بھی ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے اور فوری طور پر متعلقہ وزیر بھی بر طرف کیا جائے صرف کمیٹیاں بنانے سے عوامی جذبات کو ٹھنڈا نہیں کیا جا سکتا ایک نا اہل شخص ترامیم کر کے دوبارہ پارٹی صدر منتخب کرنا کسی صورت درست نہیں یہ جگ ہنسائی کے سوا کچھ نہیں ختم نبوت میں قوم کے پریشر پر جس طرح سے ترامیم واپس لیں گئیں اسی طرح نواز شریف کو دوبارہ پارٹی صدر بنانیو الی ترامیم کو بھی واپس لینا ہو گا ،افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کا امریکہ پر یہ الزام لگانا کے وہ افغانستان میں داعش کو سپورٹ کر رہا ہے مفروضے پر مبنی ہے جب حامد کرزئی افغانسات کا صدر تھا اس وقت بھی اس نے ہمیشہ پاکستان کی مخالفت کی تھی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق ضلعی امیر جماعت اسلامی اوکاڑہ کیپٹن ڈاکٹر لیاقت کوثر کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی لیاقت بلوچ ،امیر صوبہ پنجاب محمد مقصود ،ضلعی امیر محمد رضوان ،ایم این اے ریاض الحق جج ،ڈاکٹر لیات علی کوثر اور جنید قریشی بھی موجود تھے سراج الحق نے کہا کہ قبل از وقت انتخابات ہوتے دکھائی نہیں دیتے ویسے بھی اب انتخابات میں چند ماہ باقی رہ گئے ہیں انتخابات کے اپنے وقت پر ہونے کے ہامی ہیں کسی ایک جماعت کی خواہش کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن تبدیلی کا معاملہ ہر جماعت کا بنیادی حق ہوتا ہے اپوزیشن کی جس پارٹی کے پاس عددی اکثریت ہو اسی جماعت کا اپوزیشن لیڈر ہونا بھی اس کا حق ہے سراج الحق نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے ختم نبوت کا معاملہ 295سی ختم کرنے کی جانب پہلا قدم تھا لیکن 295سی کو کسی صورت ختم نہیں ہونے دیا جائے گا سراج الحق نے کہا کہ صرف ایک نا اہل شخص کے لیے کی جانے والی آئینی ترامیم کی جماعت ا سلامی سخت مخالف ہے ایک سوال کے جواب میں سراج الحق نے کہا کہ لاہور کے حلقہ120کے ضمنی الیکشن میںجماعت اسلامی کو انتہائی کم ووٹ ملنے کی وجہ انتخابی مہم کا موثر طریقہ سے نہ چلایا جانا تھا انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے 22اکتوبر کو جماعت اسلامی کا لاہور میں اجلاس بلایا گیا ہے جس کے بعد جماعت اسلامی اپنی کمزوریوں کو دور کرتے ہوئے از سر نو آئندہ انتخابات میں بڑی جماعت سامنے بن کر آئے گی ۔