نئے چیئر مین نیب کیلئے منتخب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے ماضی پرایک نظر

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نومبر2007کی ایمرجنسی کے بعد حلف لینے سے انکارکردیا تھا،جسٹس جاوید اقبال 24 جولائی 2011کو ریٹائرہوئے، ایبٹ آباد کمیشن اور لاپتہ افراد کمیشن کی سربراہی بھی کی،قائم مقام چیف جسٹس بھی رہ چکے

اتوار 8 اکتوبر 2017 17:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 اکتوبر2017ء) تمام جماعتوں سے مشاورت کے بعد چیئر مین نیب کے لیے جسٹس(ر)جاوید اقبال کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے۔چیئرمین نیب کیلئے حکومت کی جانب سے نامزد جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال یکم اگست 1936 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1971 میں پبلک پراسیکوٹر کا عہدہ سنبھالا۔ 1981 میں محکمہ قانون میں ڈپٹی سیکریٹری اور 1982 میں بحثیت قائم مقام سیکریٹری فرائض سرانجام دیئے۔

(جاری ہے)

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے 1982 میں بطور سیشن جج عدالتی کیرئر کا آغاز کیا، وہ 1990 سی93 کے دوران ہائی کورٹ کے رجسٹرار رہے اوراسی سال ہائی کورٹ کے جج بھی بن گئے۔ جسٹس ریئاٹرڈ جاوید اقبال نی1999 میں پی سی او کے تحت حلف اٹھایا اور4 فروری 2000 کو بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بنے، 28 اپریل 2000 کو جاوید اقبال نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھایا۔سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد جسٹس جاوید اقبال نے بطورچیف جسٹس بھی فرائض سرانجام دیئے تاہم انہوں نے نومبر 2007 کی ایمرجنسی کے بعد حلف لینے سے انکارکردیا۔ جسٹس جاوید اقبال 24 جولائی 2011 کو ریٹائرہوئے اورانہوں نے ایبٹ آباد کمیشن اور لاپتہ افراد کمیشن کی سربراہی بھی کی۔