Live Updates

نوازشر یف اور انکے بچوں کامستقبل جیل کے سواکچھ نہیں ' ڈاکٹر بابر اعوان

ملکی دولت لوٹنے والوں کو کوئی این آر او بھی نہیں ملے گا ،انکو لوٹی دولت واپس لانا ہی پڑ یگی ،شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائے 'عمران خان سچ کہتے ہیں مک مکائو کی سیاست ملک اور قوم کیلئے تباہی اور بحران لا رہی ہیں،تحریک انصاف کے مر کزی رکن ڈاکٹر بابر اعوان گفتگو

اتوار 8 اکتوبر 2017 17:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 اکتوبر2017ء) تحریک انصاف کے مر کزی رکن ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ نوازشر یف اور انکے بچوںکا مستقبل جیل کے سواکچھ نہیں 'ملکی دولت لوٹنے والوں کو کوئی این آر او بھی نہیں ملے گا انکو لوٹی دولت واپس لانا ہی پڑ یگی ' شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائے 'عمران خان سچ کہتے ہیں مک مکائو کی سیاست ملک اور قوم کیلئے تباہی اور بحران لا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اتوارکے روز گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ سپر یم کورٹ سے نااہلی کے بعد نوازشر یف کے پاس (ن)لیگ کی صدارت کر نے کا کوئی آئینی قانونی اور اخلاقی حل نہیں اس لیے ہم اس پر عدالت جانے سمیت تمام آپشن استعمال کر یں گے (ن)لیگ تمام تر کوششوں 'منصوبوں اور سازشوں کے باوجود نوازشر یف اور انکے خاندان کو احتساب سے نہیں بچا سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشر یف اور انکے بچوں ملکی خزانے کو لوٹ کر اربو ں روپے کی جائیدادیں بنائیں ہیں اور اب انکو اس کا حساب ہی پڑ یگا اور نہ صرف ملکی دولت واپس آئیگی بلکہ شر یف خاندن ان کو بھی جیل جانا پڑ یگا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات