وسطی امریکا میں طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 30ہوگئی

اتوار 8 اکتوبر 2017 18:50

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2017ء) سمندری طوفان ’نیٹ‘ امریکی ریاست لوزیانا کے جنوب مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا ،ْطوفان کی شدت کیٹیگری ون قرار دی گئی ،ْ وسطی امریکا میں طوفان کے باعث ہلاکتوں کی تعداد تیس ہوگئی ۔امریکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان ’ نیٹ‘ ریاست لوزیانا کے جنوب مشرقی علاقوں سے ٹکرایا ،ْطوفان کے نتیجے میں شدید بارشوں کے باعث حکام نے مقامی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

بارشوں کے باعث دریائے مسی سیپی میں پانی کی سطح بلند ہورہی ہے اور حکام نے اطراف کی چھ کائونٹیز میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے ۔امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان سے ریاست فلوریڈا کے متاثر ہونے کا بھی خطرہ ہے اور فلوریڈا کے گورنر نے ممکنہ علاقوں کے مکینوں سے فوری طور پر شیلٹر سینٹرز میں پناہ لینے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔اس سے قبل وسطی امریکا میں طوفان ’نیٹ‘سے کئی ہلاکتیں ہوئیں جبکہ متعدد افراد ابھی بھی لا پتہ ہیں

متعلقہ عنوان :