پیپلز پارٹی نے این اے 4میں وفاقی حکومت کی جانب سے پری پول رگنگ کا الزام لگا دیا

مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت نے اپنا رو ائتی انداز نہیں بدلا، حلقے میںلوگوں کو خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے،وفاقی حکومت نے لیگی امیدوار ناصر موسی زئی کو جتوانے کیلئے حلقے میں پرانی سوئی گیس سکیموں کیلئے کروڑوں کے فنڈز جاری کر کے ترقیاتی کام تیز کر دئیے ہیں، پیپلز پارٹی کے امیدوار اسد گلزار کا الزام

اتوار 8 اکتوبر 2017 19:20

اسلام آباد/پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 اکتوبر2017ء) پیپلز پارٹی نے این اے 4میں وفاقی حکومت کی جانب سے پری پول رگنگ کا الزام لگا دیا۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار اسد گلزار کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت نے اپنا رو ائتی انداز نہیں بدلا، حلقے میںلوگوں کو خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے،وفاقی حکومت نے لیگی امیدوار ناصر موسی زئی کو جتوانے کیلئے حلقے میں پرانی سوئی گیس سکیموں کیلئے کروڑوں کے فنڈز جاری کر کے ترقیاتی کام تیز کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو خیبر پختونخوا کے حلقہ این اے 104میں ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار اسد گلزار خان نے الزام عائد کیا ہے کہ وفاقی حکومت نے لیگی امیدوار کیلئے خزانے کے منہ کھول کر الیکشن قوانین کی دھجیاں اڑا دیں ہیں،حلقے میں وفاقی اداروں نے ترقیاتی کام تیز کر دئے ہیں اور گیس پائیپ لائنیں بچھنا شروع ہو گئی ہیں،لیگی امیدوار ناصر موسی زئی کو جتوانے کیلئے پرانی سوئی گیس سکیموں کیلئے کروڑوں کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں،اسد گلزار خان کا کہنا تھا کہ نون لیگ کی وفاقی حکومت نے اپنا روائتی انداز نہیں بدلا، لوگوں کو خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے،ووٹ خریدنے کیلئے لوگوں وفاقی اداروں نے ترقیاتی کام تیز کر دئے ہیں، وفاقی حکومت کی تمام تر بے قاعدگیوں کے باوجود الیکشن کمیشن خاموش تماشائی بنا ہوا ہے،الیکشن کمیشن نوٹس لے، نون لیگ کی پری پول رگنگ کے خلاف ہر قانونی فورم پر جائوں گا۔

متعلقہ عنوان :