پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود کی ہدایت پر وارڈ کی سطح پر پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی کا کا م شروع کر دیاگیاہے،طاہر سلیم چوہدری

اس سلسلہ میں شہر کے مختلف وارڈز میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور عہدیداروں سے مشاورت کا عمل جاری ہے،صدرپیپلز پارٹی سٹی بورے والا

اتوار 8 اکتوبر 2017 20:21

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اکتوبر2017ء) پیپلز پارٹی سٹی بورے والا کے صدرطاہر سلیم چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود کی ہدایت پر وارڈ کی سطح پر پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی کا کا م شروع کر دیاگیاہے اس سلسلہ میں شہر کے مختلف وارڈز میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور عہدیداروں سے مشاورت کا عمل جاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پی پی پی سٹی کے دفتر فوارہ چوک میں ایک اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر جنرل سیکرٹری محمد سلیم قریشی ،منیر اسلم ترین ،مرزا محمد شکیل ،شیخ جاوید اقبال کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ قائدین نے جو بھاری ذمہ داری ان کو سونپی ہے اس پر پورا ترنے کے لئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور وہ ضلعی صدر محمود حیات ٹوچی خاں اور جنرل سیکرٹری سید اعجاز حسین شاہ کی قیادت پیپلز پارٹی کو سٹی میں مضبوط ،منظم اور فعال بنانے میں تمام پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں کو ساتھ لیکر چلیںگے سٹی صدر نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے دورہ میلسی پر انکا بھرپور اور تاریخی استقبال کیا جائیگا #