قومی شناختی کارڈ کے حصول کو آسان ‘ سہل اور سستا بنایا جائے،حاجی عبدالمتین خان

شاہ عالم پل میں قائم نادرا آفس کے غیر تربیت یافتہ عملہ کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے خواتین و حضرات شناختی کارڈ بناتا ہے اس کا ارجنٹ رجسٹریشن کراتا ہے جس کی فیس800 روپے ہے جو غریب عوام کی بس میں نہیں ‘ مقررہ نمائندہ ہر کسیکی ارجنٹ انٹری کرتا ہے،جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنما کی اصلاح احوال کی اپیل

اتوار 8 اکتوبر 2017 20:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اکتوبر2017ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنما وٹائون ممبر حاجی عبدالمتین خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قومی شناختی کارڈ کے حصول کو آسان ‘ سہل اور سستا بنایا جائے‘ انہوں نے وفاقی حکومت اور وزیر داخلہ سے اپیل ہے کہ ‘انہوں نے کہا ہے کہ شاہ عالم پل میں قائم نادرا آفس کے غیر تربیت یافتہ عملہ کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ‘ انہوں نے کہا کہ خواتین و حضرات شناختی کارڈ بناتا ہے اس کا ارجنٹ رجسٹریشن کراتا ہے جس کا فیس800 روپے ہے جو غریب عوام کی بس میں نہیں ‘ مقررہ نمائندہ ہر کسی کا ارجنٹ انٹری کرتا ہے جو مرد اور خواتین ارجنٹ شناختی کارڈ نہیں اسے پرانا شناختی کارڈ واپس کرتا ہے اور کہا400 روپے فیس والے شناختی کارڈ ختم ہے اگر بنانا ہے تو صرف ارجنٹ ہی بنانا ہو گا‘ لہذا وفاقی حکومت ‘ وزیاعظم شاید خاقان عباسی ‘ وزیر داخلہ اور ممبر قومی اسمبلی ساجد نواز سے اپیل ہے کہ وہ فوری طور پر شناختی کارڈفیس 800 روپے ختم کرے اور غریب عوام کو کم پیسوںوالے شناختی کارڈ بنوانے کے احکامات جاری کریں۔

متعلقہ عنوان :